اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لڑکیوں کو مبینہ طور پر دبئی سمگل کرنے میں ملوث خاتون کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں خاتون خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کی جانب سے خاتون صدف ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ میری بچیوں کو اغوا کر کے انہیں بیرون ملک اسمگل کردیا گیا، دس سال سے میں نے اپنی بچیوں کو دیکھا تک نہیں، ملزمہ صدف ناز بیرون ملک فرار ہونے کی کوششیں کر رہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے، بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے خاتون خوش بخت کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس قاضی محمد امین نے ملزمہ سے کہا کہ محترمہ اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہوگا۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ ہم خاتون ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی، ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکا، کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ موجود ہے؟۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے۔سپریم کورٹ نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے اور اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے