اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے باشندے کے پیٹ سے کوکین کے 71کیپسول بر آمد ہوئے، جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2لاکھ ڈالر لے لگ بھگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلیجنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی اور نائجیرین باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق کارروائی میں نائیجیریا کے باشندے سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد ہوئے، 923گرام کے کوکین کیپسولز کو ملزم نے اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، برآمد شدہ مواد کی عالمی منڈی میں قیمت تقریبا دو لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے 3کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے