اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے ملک میں آکسیجن کی پیدوار بڑھانے کے لیے نئے آکسیجن پلانٹ تنصیب کرنے کی تجویز دیدی۔ این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال اور جاری انسداد ویکسی نیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ شہری انسداد کورونا ویکسین لگوانا لازمی بنائیں اس کے لیے سخت اقدامات لیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اومی کرون کے پھیلاو کے پیش نظر ویکسینیشن تیز کی جائے کیونکہ صرف ویکسینیشن کے ذریعے ہی اومی کرون کا پھیلاو روکا جا سکتا ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں موجود آکسیجن کی پیداوار، آکسیجن کی ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب خاص کے ایسے دور افتادہ علاقوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی تجویز دی جہاں ترسیل کے مسائل درپیش ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے