الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں تنظیم اساتذہ کے انتخابات مکمل،فخرالابرار صدر،مصباح الاسلام جنرل سیکرٹری، محمد اقبال نائب صدر اور حبیب الرحمان جائنٹ سیکرٹری بن گئے،تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے انتخابات صوبائی صدر ہدایت اللہ کے زیرِ نگرانی مکمل جس میں فخرالابرار صدر، مصباح الاسلام جنرل سیکرٹری،محمد اقبال نائب صدر، حبیب الرحمان جائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر سیکرٹری اطلاعات اور اعزاز الدین سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے، تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کا سیشن 2022-2023 کے لئے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں،جن میں ارکان کے خفیہ رائے دہی سے نئے سیشن کیلئے صوبائی صدر ہدایت اللہ کے زیرِ نگرانی فخرالابرار (ایس ایس ٹی) صدر، محمد اقبال (ہیڈماسٹر) نائب صدر، مصباح الاسلام (پی ایس ایچ ٹی) جنرل سیکرٹری، حبیب الرحمان (ایس ایس) جائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر (ٹی ٹی) سیکرٹری اطلاعات، اعزاز الدین (ایس ایس ٹی) سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے۔جبکہ ارکان اور نومنتخب صدر کے باہمی مشاورت سے شعبہ بہبود اساتذہ کے لئے حاجی نواب (ایس ایس ٹی سائنس)، شعبہ تعلیم وتحقیق کے لئے محمد اقبال (ہیڈ ماسٹر)، شعبہ خواتین کے لئے انعام الدین بابر (ٹی ٹی)، شعبہ حراء فاؤنڈیشن کے لئے عبدالحق (پرنسپل)، شعبہ کالجز کے لئے عمرسلطان (پرنسپل) اور شعبہ سوشل میڈیا کے لئے عنایت الحق اصلاحی (ایس ٹی ٹی) بطور نگران مقرر کئے گئے،آخر میں صوبائی صدر ہدایت اللہ نے تمام نومنتخب ذمہ داران سے حلف لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے