پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ میں 7 دسمبر 2021 کی مناسبت سے نیشنل ووٹرز ڈے کی تقریب کا انعقاد ضلع نوشہرہ میں 7دسمبر 2021کی مناسبت سے نیشنل ووٹرز ڈے کی تقریب کا انعقاد, تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نوشہرہ کینٹ میں کیاگیا- تقریب میں سکول کے پرنسپل، اساتذہ، طلباء، سکول انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نوشہرہ کے عملے نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء میں ووٹر آگاہی سے متعلق کتابچے تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (DEC) نوشہرہ، محمد ظاہر خان نے شرکاء کو پاکستان میں جمہوریت کے لیے ووٹ کی اہمیت اور اس مضبوط جمہوریت کیلئے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بارے میں زور دیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں جمہوریت کی پائیداری کا انحصار ووٹ کے حق کے شعوری اور صحیح استعمال پر ہے۔ نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ نوجوان ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور انہیں جاری انتخابی نظرثانی/عمل میں اپنا اندراج کرنا چاہیے تاکہ وہ 2023 کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ووٹ کا حق صحیح استعمال کرنے پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر یہ پیغام پھیلانے پر زور دیا کہ ہر کوئی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء اور دیگر شرکاء کی جانب سے مشترکہ واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ووٹ کی اہمیت کے پیغامات درج تھے۔۔ پروگرام کے آخر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر شرکاء کی کردار کو سراہا