ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ اور کرش پلانٹس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں قائم تمام غیر قانونی کرش پلانٹس جوشہریوں کو درپیش مسائل اور ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والے کرش پلانٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے حکومتی ہدایات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کا باعث غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے کرش پلانٹس کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو ایسے تمام کرش پلانٹس کئے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کیں جن کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات اور جنگلات و پہاڑوں، اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف/ ہیومن رائٹس، محکمہ جنگلات، مائننگ، انوائرمنٹ، پولیس، انڈسٹریز اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے