اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے