ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین الیاس آفریدی کے زیر نگرانی ایک اہم سالانہ انٹر بورڈ سپورٹس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جسمیں کثیر تعداد میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کالجز کے پرنسپل اور سپورٹس ڈائریکٹر سمیت اکاؤنٹ آفیسر ارشد جاوید نے بھی  شرکت کی۔ڈائریکٹر سپورٹس کوہاٹ بورڈ اخلاق احمد نے سالانہ مقابلوں کے بارے میں قواعد وضوابط سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے  کہاکہ  کہ کوہاٹ بورڈ کھیلوں کے لئے ہر قسم کی فنڈز مہیا کریں گے۔ کھیلوں کے بہترین مواقع کی فراہمی طلباء کی بہترین نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دو سالوں سے کویڈ کی وجہ سے کھیلوں کی  سرگرمیاں معطل ہو چکی تھی اس کو پرجوش انداز میں بحال کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ انہوں نے تمام ٹیموں کے آرگنائزر پر زور دیا کہ وہ سپورٹس من سپرٹ کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اچھی ٹیموں کا انتخاب کریں تاکہ اسی کھلاڑیوں میں سے کوہاٹ بورڈ کی بہترین ٹیموں کے انتخاب میں آسانی پیدا ہوجائے تاکہ وہ جاکر پوری پاکستان بوررڈ میں بھر پور حصہ لیں اور کوہاٹ بورڈ کا نام روشن کریں شرکاء نے چیئرمین کوہاٹ بورڈ الیاس آفریدی، اکاؤنٹ افیسر ارشد جاوید اور سپورٹس ڈائریکٹر اخلاق احمد کا شکریہ ادا کیا اور سپورٹس میں ان کے ذاتی دلچسپی کو بھی سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے