پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے سرچ اینڈ اسرائیک آپریشن کے دوران 6اشتہار ی مجرمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب شہر کے 9 مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے جس کے دوران سنگین جرائم میں ملوث6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد افراد سمیت113 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔91 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور3 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ جیل سے رہا ہونے والے ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث متعدد افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔