صوابی ( احسان الحق بام خیلوی)مہنگائی۔واپڈا کےغریب عوام پرناجائزجرمانوں۔ اور حکومت گردی کے خلاف برسرپیکار دہ حق آواز کا مہنگائی اور واپڈا گردی کےخلاف ایک اور احتجاجی جلسہ۔پی ٹی آئی کی نو سالہ دور حکومت پر عوام کی کڑی تنقید۔۔عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں اور ہمارا نمائندہ سپیکر قومی اسمبلی ہماری ٹیکسوں پر عیاشی کرکے اسلام آباد سے اپنے گاؤں ہیلی کاپٹر پر آکر تاریخ رقم کر رہاہے۔ملک میں قادیانیت فروغ پارہی ہے اسلام آباد میں 52ہندوؤں کے لئے کروڑوں روپے کی ایک مندرپرخرچ کئے جارہے ہیں اور اسلام پسندوں پر سرزمین پاک تنگ کرکےعاشقان رسول پر گولیاں برسائی جارہی ہے۔ہم نے 6 بار سپیکرکوووٹ دیا اس نے ہمارے لئے کیا کیا۔اس لئے اب کی بار ہم دھوکہ نہیں کھائینگے اور کسی بھی طور پر بیٹ کو ووٹ نہیں دینگے۔۔۔جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگوں کا عزم۔
تربیلہ رائلٹی عوام پر خرچ کر کے بجلی یونٹ کی قیمت دس سال کے 5 روپے مقرر کیا جائے۔۔گلی کوچوں کی اربوں کی ترقیاتی فنڈز کو مہنگائی کو ٹرانسفر کر کے مہنگائی میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کی جائے۔۔واپڈا بڑے بجلی چوروں کو پکڑ کرغریب عوام پر ناجائز جرمانوں کا سلسلہ بند کرے۔الیکشن سے پہلے مہنگائی اور واپڈا کے غریب عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ایک بڑا دھرنا ہو گا۔جلسے کا اعلامیہ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے