پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں 293 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نو شہرہ اویس بابر نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تر جمان نبیل خان کے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ کی تفصیلات بیان کر تے ہو ئے کہا کہ ریسکیو 1122 اس وقت نوشہرہ کے 6 چھ مختلف سٹیشنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6.34 منٹ میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 76 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 203 میڈیکل، 6 آگ لگنے کے واقعات، 5 جرائم، 1 ڈوبنے کے واقعات، 0 عمارتیں منہدم، سلنڈر اور گیس لیکج کے 1 دھماکہ جبکہ 09 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 288 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران 7 افراد جان بحق ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ہسپتال سے ہسپتال منتقل کرنے کی 72 ایمرجنسیز میں 72 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کو منتقل کیا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے