سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ غزنی خیل کی حدود تاجہ زئی میں انتخابی جلسہ میں مبینہ طورپر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں غزنی خیل پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ غلام رسول خان ولد سید رسول خان سکنہ تاجہ زئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب  سردار خان نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حسن خیل چوک میں   ہشام انعام اللہ خان کے لئے جلسہ کاانعقاد کیاگیا۔جس میں وہ بیٹے بلال خان کے ہمراہ جلسہ میں چارپائی پر بیٹھے تھے۔جب کہ عارف اللہ بھی نزدیک بیٹھاتھا۔کہ اس دوران پرویز ولد سردار اور انورخیال ولد وارث مسلح آئے اور ان پر مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بیٹا بلال خان جاں بحق ہوگیا جب کہ عارف اللہ زخمی ہوگیا۔اور وہ خوش قسمتی سے بچ نکلا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزید بتایاکہ سابقہ کوئی عداوت نہیں ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے