ابوظہبی (مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے امریکا سے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکا سے اربوں ڈالرمالیت کے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔اماراتی حکام نے کہا ہے کہ F-35 طیاروں کی خریداری سے متعلق  مذاکرات معطل کرنے کے بارے میں امریکا کوبتا دیا ہے۔یہ فیصلہ تکنیکی اور آپریشنل پابندیوں سمیت دیگرپہلوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔اماراتی حکام کے مطابق سیکورٹی امورپر امریکا کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے اوراس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں F-35 جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق مذاکرات بھی دوبارہ شروع کردئیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے