سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینگورہ میں انٹرنیشنل سٹیڈیم کی تعمیرکیلئے 97 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں، انٹرنیشنل معیارکے سٹیڈیم کی تعمیر سے علاقے میں بین الاقوامی کھیلوں کو فروغ ملے گا، موجودہ حکومت سوات میں سیاحت اورکھیلوں کے فروغ پر خطیر فنڈ خرچ کررہی ہے، کھیلوں کے فروغ کی وجہ سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سوات میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراسی گراؤنڈ میں انٹرنیشنل سٹیڈیم تعمیرکرنے کے لئے 97 کروڑ روپے منظور ہوئے ہے اوراس منصوبے پر جلد ہی کام کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سوات میں انٹرنیشنل سٹیڈیم کی منظوری موجودہ حکومت کی طرف سے سوات کے عوام اورخصوصاً نوجوانوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے جس کی تعمیرسے سوات میں مثبت سرگرمیوں اورکھیلوں کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سوات میں انٹرنیشنل سٹیڈیم کے قیام سے کھیلوں کے حوالے سے علاقہ عالمی توجہ کامرکز بنے گا جس کی بدولت کھیلوں کے فروغ کیساتھ ساتھ سوات میں سیاحت کو بھی فروغ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سوات کی تعمیروترقی کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پربھی توجہ دے رکھی ہے انشاء اللہ اب سوات سیاحت کے ساتھ ساتھ صحت مندسرگرمیوں اورکھیلوں کاحب بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کی ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے