اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کے پی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مواد کی ترسیل مکمل ہو گئی،پولنگ عملہ پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گیا۔صوبہ خیبر پختو نخوا میں آج (اتوارکو) کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتخابی مواد کی ترسیل مکمل ہو گئی۔پشاور میں پولنگ اسٹیشنز کا عملہ انتخابی مواد کی وصولی کے لیے ضلع کونسل ہال پہنچ گیا۔پشاور سمیت صوبے بھر میں انتخابی سامان پولیس کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے حوالے کیا گیاجہاں سے عملہ سامان لے کر متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گیا۔ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے آج (اتوارکو)پولنگ ہو گی، بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں ہونگے۔