اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گذشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی، ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی، جب کہ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے