ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) پریزیڈینگ آفیسر سمینہ کنڈی کی گاڑی ہتھالہ کے قریب خوفناک حادثے کا شکار۔زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل،پریزینگ آفیسر سمینہ کنڈی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میں ڈی آئی خان سے ڈبرا ڈسٹرکٹ ٹانک جارہی تھیں کہ ہتھالہ کے قریب اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے کار بے کابو ہوکر کلٹیيان کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری کار سوار مس سمینہ انکے خاوند اور ایک سال کا بچا ہسپتال منتقل، تاهم اللّه کے فضل و کرم سے اب حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔