لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں، خدمت کی سیاست کے سامنے اپوزیشن کی افراتفری کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیرانصر مجید اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم باتیں نہیں بلکہ کام کرتے ہیں، انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔ بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیا،360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ سرگودھا کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ہے۔ سرگودھا ڈویژن کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں برابر کا حصہ دیا ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، اقتدار کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنا ماضی کی حکومتوں کا شیوہ رہا۔ اب پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں،ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے اپوزیشن کی افراتفری کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے