اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا نوٹس بھجوا دیئے۔اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو چیلنج کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے۔درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ 2015 کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔ عدالت نے 11 جنوری تک سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے