بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کنال روڈبٹ خیلہ کے تاجران روڈ پختگی میں تاخیر کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، تعمیری کام جلدی ختم نہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی د ھمکی، روڈ بندش کی دھمکی پر اے سی کی برہمی، روڈ بند کرنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی وارننگ۔تفصیلات کے مطابق کنال روڈبٹ خیلہ کے پختگی کی کام میں تاخیر پر شیل پمپ سے گھڑی پل بٹ خیلہ تک کے تاجران سراپا احتجاج بن کر بازار صدر زوار حسین اور جنرل سیکرٹری سلطان یوسف کی قیادت میں اے سی افس پہنچ گئے، جہاں پر تاجروں نے شکایت کی کہ تقریباً 500 میٹر کنال روڈ کی پختگی پرگزشتہ چھ ماہ سے کام جاری ہے مگر چار ماہ سے ٹھیکدار نے کنال روڈ پر روڑی اور بجری ڈال کر سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے اس روڈ پر موجود سینکڑوں دکانوں سے لوڈنگ آن لوڈنگ کا سلسلہ بند ہے جبکہ گاہک بھی متاثر ہورہے  ہیں، انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر زیادہ کاروبار ہوزری، کوٹ بنیا ن اور گرم ملبوسات کی ہے ان کے کاروبار کا صرف یہ ایک مہینہ ہے اس لئے ٹھیکدار کو روڈ فوری طور پرپختہ کرکے سڑک ٹریفک کے لئے کھولنے کا حکم دیا جائے، ایک تاجر نے روڈ بدستور بندرہنے کے خلاف میں روڈ کو بند کرنے کی د ھمکی دی۔ جس پر اے سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روڈ بند کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اندراج کی وارننگ دی، بعد ازاں انہوں نے ٹھیکدار سے موبائل پر رابطہ کرکے انہیں کام جلد ختم کرنے کا حکم دیا، ٹھیکدار کی طرف سے آج کام شروع کرنے کے وعدہ پر انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ آج صبح نو بجے تک اگر ٹھیکدار نے کام شروع نہیں کیا تو تاجریونین اور انتظامیہ مل کر سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے