اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریبا چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سے پہلے چار ہفتے قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کی گئی تھی۔مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے