سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں نوماہی امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور سکولز ٹورنامنٹ میں ضلع بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد۔اساتذہ کرام، طلباء کے والدین اور پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران کی تقریب میں بھرپور شرکت۔تقریب میں طلباء نے حمد، نعت شریف، ٹیبلو، خاکے، ملی نغمے اور تقاریریں کئے اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حیات محمد خان نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ترقی یافتہ ممالک کے ترقی کاراز تعلیم ہی کی بدولت ہیں کیونکہ جن ممالک نے ترقی کے منازل طے کئے ہے سب تعلیم ہی کی بدولت ہے۔تعلیم کے بغیر ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔تقریب سے ماسٹر محمدایاز،ماسٹر جمال الدین اور ماسٹرگوہر علی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں بھی تعلیم عام کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگا۔تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اج کے بچے کل کے معمار ہیں انکی بہتر نشونما ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔والدین سکول کے مفاد میں مفیدتجاویز دیں اور سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ہمارے پروگرامات کا مقصدوالدین اور اساتذہ کرام کے درمیان باہمی رابطہ کرنا ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے بارے میں سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ تقریب کے اخر میں نوماہی امتحان اور سکولز ٹورنامنٹ میں ضلع بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے