نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون پہلے واقعہ میں تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے اکوڑہ میں زبانی تکرار پر قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمدکردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرتاج خان SHO تھانہ نوشہرہ کینٹ نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ اکوڑہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری یاسر ولد جاوید ساکن سوڑیاخیل کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم مقدمہ نمبر 828 مورخہ 29-10-2021 جرم 302-324/34 تھانہ اکوڑہ میں مطلوب تھا۔دوسرا واقعہ میں۔13-12-2021کو عبداللہ ساکن اکوڑہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہا تھے۔آدم زئی کے قریب 03 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں روک کر ہم سے 10 ہزار نقد اور موبائیل فونز چھین لئے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے غافراللہ خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر موجود CCTV فوٹیج چیک کرکے ملزمان کی تلاش جاری رکھی۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان محمد بلال ولد ایوب،حسیب ولد حمید اور ظہور ولد مولا دین ساکنان اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔