بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیربرائے اوورسیز پاکستانی سنیٹر ایوب افریدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں اوورسیز پاکستانی تیس تیس ارب ڈالر نہ بھیجتے تو آج ملک دیوالیہ ہوتا، پروموٹرز حضرات کو وی وی آئی پی کا درجہ حاصل ہے، اس سال دس لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ممالک بھیج دیں گے، جس پروموٹرز نے زیادہ لوگوں کو باہر بھیج دیا انہیں ایوارڈ دیں گے، پروٹیکٹر افس میں ایک روپے کرپشن ہوئی تو متعلقہ افسران کو گھر بھیج دیں گے،پروٹیکٹر افس سے متعلق شکایات کے لئے اسلام اباد میں کمپلینٹ سیل قائم کررہے ہیں جس میں تمام دفاتر کے حوالے سے آن لائن شکایات درج ہوگی، بیرون ملک جانے والوں کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر میڈیکل کی سہولت دینے کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں، ملاکنڈ میں جدید سہولیات سے اراستہ پروٹیکٹر افس کی بلڈنگ کے لیے کوشش کرونگا، غیر قانونی پروموٹرز پوری برادری کے ماتھے پر کالہ داغ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروٹیکٹر افس ملاکنڈ کے دورہ کے موقع پر پروموٹرز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم این اے جنید اکبر، صوبائی وزیر شکیل خان اور پی ٹی آئی کارکن بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے پروٹیکٹر افس کا دورہ کرکے مختلف سہولیات اور دفاتر کا جائیزہ لیا، پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اورپی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں اوورسیز پاکستانیوں اور پروموٹرز کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اور پروٹیکٹر افس میں پیسے کے بغیر کام نہ ہونے کی شکایات کئے، جس پر سنیٹر ایوب افریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، اگر آج کے بعد پروٹیکٹر افس میں کسی سے رشوت وصول کی گئی تو متعلقہ افسر کو گھر بھیج دیں گے، پروموٹر زکے مطالبہ پر انہوں نے ملاکنڈڈویژن سے بیرون ملک جانے والوں کے لیے مقامی سطح پر میڈیکل ہونے کی انتظامات کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ کرونا کے بعد سعودی عرب میں قرنطینہ کے نام پر بڑے ہوٹلوں کے بجائے کم خرچ ہوٹلوں میں پاکستانیوں کو ٹہرانے کی بات ہوچکی ہے اب وہاں قرنطینہ کے نام پر زیادہ پیسے وصول نہیں کئے جائیں گے، پروموٹرز کی شکایات پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور ویزوں کے کاروبار کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی، اخر میں پروٹیکٹر افس عملہ کی طرف سے انہیں انہیں بریفنگ دی گئی، جس میں عملہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر انہوں نے عملہ کو بھی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے