پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری۔پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی جبکہ پشاورمیں 4ماہ کے طویل وقفے سے بارش نے موسم سرد کر دیا۔ایبٹ آباد میں برف باری کے بعد بجلی اور سوئی گیس دونوں غائب ہو گئے۔سیاحوں کی بڑی تعداد نے بالائی علاقوں کا رخ کرناشروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری نے جہاں موسم مزید سرد کر دیا وہیں بیشتر رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس سے پیدل آمد ور فت معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ سوات،کالام،کاغان،مالم جبہ سمیت دیگر علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کے بعدشہر سے بجلی اور گیس غائب ہو گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 4ماہ کی مدت کے بعد بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا اور سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقامات پر برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا اور ساحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کیا۔اسی طرح مری میں موسم سرما کی دوسری اور سال نو کی پہلی برف باری نے مال روڈ کو سیاحوں سے بھر دیا جہاں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔گلگت بلتستان کے چاروں اضلاع میں برف باری ایک فٹ تک پڑچکی ہے۔سکردو سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے جبکہ قومی ایئر لائنز کی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ 8جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ایوبیہ،نتھیا گلی،ڈونگا گلی اور چھانگا گلی میں بھی برف باری نے نظارے حسین بنادیئے۔ایبٹ آباد میں 2انچ تک برف پڑی جبکہ بارش کو انسانی صحت کیلئے مفید قرار دیا جارہا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہو جائے گا اور موسمی بیماریوں کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری،نتھیا گلی،ایوبیہ سمیت دیگر علاقوں کا رخ کرنا شروع کررکھا ہے جہاں ہوٹل کمروں کے کرایوں میں 100سے200فیصد تک اضافہ کر دیاگیا ہے۔اسی طرح مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخ بھی بڑھا دیئے گئے ہیں جس سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے تاہم قیمتوں کو معمول پر لانے اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی نظر نہیں آرہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے