اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے طارق روڈ کی مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی میں تجاوزات گرانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔اٹارنی جنرل نے عدالتِ عظمی سے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد مسمار کرنے کے حکم پر نظرِثانی کی استدعا کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپنی اپیل میں کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اپنے 28 دسمبر کے حکم پر نظرِ ثانی کرے، سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے مذہبی تناو جنم لے رہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت چاہے تو مسجد کے لیے متبادل زمین دیدے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ مسجد گرانے کے حکم سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔چیف جسٹس آف  پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب! یہ پارک تو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ زمینوں کے قبضے میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے، آپ حکومت کے نمائندے ہیں، چاہتے ہیں کہ آسمان گر جائے، حکومت نہ گرے، عبادت گاہ اور اقامت گاہ میں فرق ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے