کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشوں نے تباہی مچا دی،گوادر میں سیلابی صورتحال سے زندگی مفلوج ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں سکولز غیرمعینہ مدت کے لئے بند جبکہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر، کیچ اور پسنی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیا گیا، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے ابھی جاری ہے۔ کمبل، خیمے، سلنڈر، ادویات، کھانے اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل بھی شوع کر دی گئی۔ امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے پی ڈ ی ایم نے کنٹرول روم قائم کر دیا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش نظر قومی اور رابطہ سڑکوں پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے نے بھاری مشینری پہنچا دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے