نوشہرہ (مانند نیوز ڈٰیسک) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا SDPO,s اور SHO,s کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کے خلاف بھر پور کاروائیوں کے احکامات۔نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا نوشہرہ کے تینوں سرکلز کے SDPOs اور SHOs کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر SP انوسٹی گیشن وقار خان بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانوں،چیک پوسٹوں اور دوسرے مقامات پر عوام کی عزت نفس کا بھر پور خیال رکھا جائے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اچھی کارکردگی پر افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی اور جرائم کا ساتھ اور غفلت پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔کیمونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔تھانہ جات اور چوکیات میں مظلوموں کی بروقت داد رسی اور ہر ممکن مدد کو یقینی بنا جائے۔قبضہ مافیا،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائیں۔ نوجوان نسل کے دُشمنوں  منشیات فروشوں کیلئے نوشہرہ کی زمین تنگ کرکے ان سے معاشرہ پاک کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے