نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا تھانہ رسالپور،اکبرپورہ،جلوزئی اور مصری بانڈہ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔05 اشتہاری اور 21 مشتبہ افراد گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ رسالپور،اکبرپورہ،جلوزئی اور مصری بانڈہ کے حدود سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔مقامی SHOs نے لیڈی پولیس کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کامیاب چھاپے لگائے۔ قتل اقدام قتل اور دوسرے مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری اور 21 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے۔ ملزمان کے قبضے سے 04 عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔نوشہرہ میں پائیدار امن کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔