مری (مانند نیوز ڈیسک) مری میں برفباری کے بعد مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا کر کلیئرکردی گئیں، نظام زندگی بحال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ سنگل ٹریفک چل پڑی۔لوئر ٹوپہ سے جھیکاگلی روڈ اور کلڈانہ روڈ سے باڑیاں تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ۔سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے اور سڑکوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کام جاری جاری رہا۔ مری میں ایک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی لیکن سردی کی شدت برقرار ہے،مری شہر کے بیشتر علاقوں بجلی بحال کر دی گئی۔ راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شدید برفباری کے باعث 20 سے 25 بڑے درخت گرے اور راستے بلاک ہو ئے۔ تمام سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائڈ فیملیز کو ریسکیو کیا گیا۔