لاہور(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں،اقتدار کی ہوس ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی ہے، دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک، اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پھر ان عناصر نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، قوم کی تائید سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے