بٹ خیلہ (نمانند نیوز ڈیسک) ایپکانے ملاکنڈ ڈویژن کے سرکاری ملازمین کو عر صہ درازسے ملنے والے موسم سرما کے چارکول اور فائر ووڈ الاؤ نس کے خا تمے کے خلاف17جنوری بروز پیرضلع بھر کے دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا 29نومبر کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نو ٹیفکیشن کی منسو خی اور الاؤنس کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی دوسری طر ف پی ڈبلیوڈی لیبر یو نین کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن اور آل ڈرائیور ز یو نین نے ہڑتال کی مکمل حمایت اور اس میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان ایجوکیشن یونٹ کے صدر صاحب روان پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر گل زمین اور ڈارئیور یونین کے صدر محمد رحیم پائلٹ نے میڈیا سے بات چیت میں ملاکنڈ کے تمام سرکاری ملازمین سے 17جنوری کوصبح دس بجے سی اینڈ ڈبلیو کالو نی بٹ خیلہ کے احتجا جی جلسے میں اپنی حا ضری یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے