اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔صدر مملکت نے فنانس ضمن بل 2022  پر دستخط کردئیے ہیں،، انہوں نے آئین کے آرٹیکل75کے تحت بل کی منظوری دی ہے۔ 13 جنوری کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ضمنی بل 2022 ایوان میں پیش کیا تھا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ہفتہ کو صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری کے بعد فنانس ضمنی بل ایکٹ بن گیا ہے، یاد رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل اپوزیشن کے شدید تحفظات اور احتجاج کے باوجود منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی تھیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے