نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ندیم نے کہا ہے کہ نور گل بابا قبرستان وقف املاک ہے یہ املاک کسی کا زاتی ملکیت نہیں ہے ڈی سی نوشہرہ اور ڈی پی او نوشہرہ نور گل بابا قبرستان کی اراضی سے لینڈ قبضہ مافیا سے چھڑا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نور گل باباقبرستان کی زمین وقف زمین ہے یہ کسی کی ملکیتی زمین نہیں ہے کہ بعض عناصر اس میں دیواریں تعمیر کرکے اپنی قبرستان کی حد براری کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے ڈی سی نوشہرہ اور ڈی پی او نوشہرہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نور گل بابا قبرستان کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کریں