الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ بالائی علاقے مناگومیں اتش زدگی،عقل خان نامی شخص کا دو منزلہ مکان 6کمرے اور ایک ہال خاکستر ہوکر رہ گیا۔گھر میں لاکھوں کا سامان راک کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدامی کاروائیوں میں حصہ لیا۔کوئلہ کان مزدور ہوں،زندگی بھر کی جمع پونجی پر گھر بنایا تھا اب دوبارہ گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتا،حکومت اور مخیر حضرات تعاؤن کریں۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے یونین کونسل لیلونئی کے بالائی علاقے بناگومیں گزشتہ روز عقل خان نامی شخص کے دو منزلہ رہائشی گھر میں اچانک اگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 6کمروں اور ایک ہال پر مشتمل دو منزلہ رہائشی گھر کو اپنے لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا۔تھانہ الپوری میں کئے گئے رپورٹ کے مطابق گھر میں آگ لگنے کیوجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہیں۔متاثرین نے حکومت سے فل الفور اقدامات اٹھانے اور ان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنائے ہوئے گھر کا قرضہ بھی نہیں اتارا تھا اور اپنی پوری زندگی کی محنت مزدوری سے کردہ جمع پونجی سے گھر بنایا تھا جو خاکستر ہوا۔اب وہ دوبارہ اپنے بچوں کیلئے سر کا سایہ بنانے کی طاقت نہیں رکھتا۔انھوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدآباد سندھ میں کوئلے کے کان میں کام کرتا ہے اور ان کے گھر میں موجود سارا فرنیچر سمیت گھر کا سامان سارا کچھ شعلوں کی زد ہوچکا ہے اور ان کا 15لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔۔