سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں شادی بیاہ کی تقریب میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لیے گاؤں کے مکینوں نے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت گاؤں کی عوام نے متفقہ طور پر بارات لانے والی گاڑیوں کی تعداد کو محدود اور مہمانوں کی تواضع کے طور پر صرف کھجور اور شربت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوات کے گاؤں درشخیلہ کی عوام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے اور اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ فیصلے کو دیگر علاقوں میں پھیلانے کے لیے مقامی مسجد کی ایک 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فیصلے سے آگاہ رہ سکیں۔