لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزاء ہیں ماسوائے اپوزیشن کی منفی سیاست کے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ اپوزیشن خود بحرانو ں میں مبتلا ہے۔ اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا اور نہ ہی ان کی سیاسی دال گلے گی۔ موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے او رمستقبل بھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی سکت ہی نہیں۔ عوام نے 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے حکومت مدت پوری کرے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے