سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سوات میں مختلف فلور ملوں پرچھاپوں کا سلسلہ جاری، مارکیٹ کو آٹا فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھانے کی ہدایت، آٹے کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، مختلف فلورملوں سے نمونے حاصل اورغیرمعیاری آٹا فراہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان خان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عثمان خان اور ریاض خان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اورہمراہ آل سوات آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن صدر ضلع سوات کریم خان حاجی بابا مینگورہ کے نگرانی میں مختلف فلور ملوں پرچھاپے مارکیٹ کو معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھانے کی ہدایت، تاہم حکام نے ہدایت کی ہے کہ آٹا کا معیار بہتر بنایاجائے، معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگاانہوں نے بلیک پر آٹا فروخت کرنے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے اس سلسلے میں گزشتہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف فلور ملوں پر اچانک چھاپے مارے اور وہاں پر موجود رجسٹروں میں ریکارڈ بھی چیک کیا جس ڈیلروں کو آٹے کی سپلائی کی گئی ان کی تفصیلات دیکھی گئی انہوں نے اس موقع پر فلور ملز مالکان کو خبردار کیا کہ وہ بلیک پر آٹے کی فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کیخلاف فوری اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ بازاروں میں بھی مختلف دکانوں میں سرکاری آٹے کی یقینی بنانے کیلئے اچانک دورے کئے گئے آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر کے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض خان اور دیگر نے دکانوں کا معائنہ کیا۔