اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئی مجوزہ پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلا کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا، این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئی مجوزہ پابندیاں این سی او سی کو پیش کی گئیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی، نئی پابندیوں پر اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تعلیمی اداروں کی صورتحال سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، جس میں مثبت شرح کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر صوبوں کی اتفاق رائے سے وائرس سے بچا وکے نئے ضابطے(ایس او پیز) مقرر کیے گئے ہیں، جن کا نفاذ آئندہ 48 گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اسکول بند کرنے کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کے شرکا نے پانچویں لہرمیں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر حالات کا جائزہ لینے کے لیے  منگل کو پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تمام تر حالات پر ایک بارپھر غور کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے