نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قاضی میڈیکل کمپلکس بحران حل نہ ہونے کی صورت میں جمرات کو مردان روڈ بند کرنے کی دھمکی. چئیرمین کی برطرفی، ملازمین کی بحالی اور اوپی ڈی کھولنے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جاری بحران کے خلاف علامتی واک اور احتجاج کیا. واک کی قیادت ضلعی امیر قاری محمداسلم حقانی،جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی،قاری ریاض اللہ اور مولانا عمران اللہ حقانی کررہے تھے.شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جب سے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نورالایمان نے قدم رکھا ہے مسائلستان بن چکا ہے. ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے اپنی من مانی کو ترجیح دی. ہسپتال میں انتہائی ضرورت کی ادویات موجود نہیں. سٹاف کی کمی ہے. موجود چیئرمین کی موجودگی نے ان مسائل کو مزید فروغ دیا ہے. انہوں نے  پرویز خٹک کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خٹک صاحب دھاندلی کے چکروں سے نکل کر اپنے ضلع کے بڑے ہسپتال کے مسائل پر توجہ دیں. آپ نے کبھی معلوم کیا کہ ہسپتال کا پورا سٹاف کیوں سراپا احتجاج ہے. انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈی پی او نوشہرہ سمیت اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ چئیرمین نورالایمان کو فوری برطرف، نکالے گئے سٹاف کو بحال اور او پی ڈی کو چالو نہ کیا تو کل بروز جمعرات بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور مردان روڈ اس وقت تک بند کرینگے جب مسائل حل نہ ہوں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے