بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ صحت ملاکنڈ افغان مہاجر کیمپ درگئی میں تین روزہ پولیو سے بچاؤ کی خصو صی مہم چلا رہی ہے ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مہم کے دوران افغان مہاجر کیمپ در گئی میں مقیم پانچ سال سے کم عمر کے1288 افغان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے مہم کی کامیا بی کیلئے4مو بائل اورایک فکسڈ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ایریا سپروائز اس مہم کی نگرانی کرے گا۔