اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، وزیر خزانہ نے بدھ کے روز 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے جبکہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا اور وہ دفتر نہیں آئے۔