اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے)کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا تھا تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہو گئی، کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔ ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے