نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں۔پبی کے حدود میں دوکانوں سے چوری کرنے والا سرگرم 02رکنی گروہ جبکہ رسالپور میں مدرسے سے چوری کرنے والا چور گرفتار۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد۔پیر وقاص ساکن پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو دوکان کو تالے لگا کر گھر چلا گیا۔صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے 18 ہزار نقد رقم چوری کرکے لے گئے تھے۔حلیم خان SHO پبی نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔چند دنوں کی انتھک کوششوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ملزمان عادل عرف اُسامہ اور حاجی محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں رضوان اللہ ساکن ڈھیری کورونہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں مسجد کا مہتمم ہوں اور اسی مسجد میں مدرسہ بھی چلا رہا ہوں۔کچھ عرصے سے مسجد و مدرسے سے پنکھے چوری ہو رہے ہیں جبکہ اس دفعہ ایگزاسٹ فین کیساتھ 02 عدد بیٹریاں بھی نامعلوم چور نے چوری کر لی ہے۔مسجد کے مہتمم کے سلیم خان SHO رسالپور نے رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سلیمان ولس فرمان ساکن ڈھیری کورونہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم مدرسے کا سابقہ طالب علم بھی رہ چکا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے