لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہر وں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش سے جاڑے کی شدت بھی بڑھ گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ بھکر، سانگلہ ہل، دریا خان، پاکپتن ،لودھراں،وہاڑی اور دیگر کئی علاقوں میں ابر رحمت کھل کر برسا،گوجرانوالہ،گجرات سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سوات، گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔ میرانشاہ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، زیارت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سپیل دو روز جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے