سڈنی (مانند نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک خاتون اس وقت نہایت خوفزدہ ہوگئیں جب کھانا پکانے کے لیے پھول گوبھی کے پیکٹ سے ایک بچھو نکل آیا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی کا پیکٹ قریبی سپر اسٹور سے لایا گیا تھا، انہوں نے کھانے کی تیاری کے دوران اسے کھولا تو کاٹنے کے دوران اس میں سے ایک خطرناک بچھو نکل آیا۔خاتون نے چیخ کر اپنے شوہر کو بلایا، بچھو کو باہر پھینکنے کے دوران بچھو نے نہایت مزاحمت کی اور ایسا لگا جیسے وہ حملہ کردے گا۔گوبھی میں سے بچھو نکلنے کا واقعہ مذکورہ سپر اسٹور کو بھی رپورٹ کیا گیا، اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس فارم سے یہ سبزیاں لائی گئی ہیں بچھو یقیناً اسی فارم سے ان سبزیوں کے ساتھ آیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے