اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اعلی سطح وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ شوکت ترین اور وزیر پلاننگ اسدعمر وفد میں شامل ہیں۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور بھی وفد کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ عمران خان بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان، سینئر حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعلقات خصوصا تجارتی و اقتصادی روابط، سی پیک مرکز نگاہ رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کے دورے میں متعدد باہمی تعاون کی یادداشتوں، معاہدات پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم بیجنگ کی کاروباری شخصیات، تھنک ٹینکس، اکادمیہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملیں گے۔ وزیراعظم بیجنگ اولمپکس کے دوران دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات ہو گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے