اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گاپاکستا ن نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں،90 کی تاریخ آج پھر دہرائی جا رہی ہے، نہتے کشمیریوں کو سرچ اینڈ کوارڈن آپریشن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، معصوم کشمیریوں، عورتوں، بچوں کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان، نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گا، اس سال بھی ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حوالے سے موجود ہیں، کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی، ان کو فیصلے کا اختیار دیا جائے گا اور ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے