بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں،دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے اورامن وخوشحالی کے شراکت دار کی حیثیت ہے۔پاکستان اور چین پورے خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ون چائینہ پالیسی سمیت ہمیشہ  چین کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کی ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور چین اس سلسلے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے