اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی)کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کردیا گیا، گذشتہ روز ملک بھر میں ایک روز میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 18لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ 42 ہزار 955 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 18 کروڑ59 لاکھ 16 ہزار838 ویکسین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔